47

پشاور میں انسداد پولیو مہم کی تیاریاں

پشاور۔صوبائی دارالحکومت میں انسداد پولیو کی 5روزہ مہم 6اگست سے شروع ہوگی ٗ مہم کی کامیابی کیلئے 2145ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ٗ 3100اہلکار گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ٗ مجموعی طور پر 8لاکھ 16ہزار 793بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان ٗ ڈ ی ایچ او ڈاکٹر گل محمد ٗڈاکٹر انور جمال ٗ ڈی ایس پی پولیس شکیل خان سمیت دیگر افسروں نے شرکت کی اجلاس میں پولیو مہم کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔