41

پشاور بورڈ کا انٹر نتائج کی تاریخ اعلان

پشاور۔ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے نتائج 6اگست کو جاری ہونگے ٗ اس ضمن میں پوزیشن ہولڈرز کیلئے تقریب کا انعقاد بورڈ آفس میں ہوگا ۔

جس کی مہمان خصوصی نگران صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر سارہ صفدر ہونگی چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر فضل الرحمن کے مطابق امتحانات میں ایک لاکھ 10ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی ٗ انتخابی نتائج میٹرک امتحانات کی طرح یو ایس بی پر فراہم کئے جائینگے ۔