43

بھاشا ڈیم تعمیر کیلئے سرکاری ملازمین سے کٹوتی

پشاور۔وفاقی حکومت نے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے بھاشاہ ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈز میں رقوم اکٹھی کرنے کے لئے تما م وفاقی وزارتوں ڈویژنز اور سرکاری محکموں میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق افسران کی تنخواہوں سے دو دن جبکہ ماتحت سرکاری ملازمین کی تنخوا ہوں سے ایک دن کی رضاکارانہ کٹوتی کی جائے گی ۔اس سلسلے میں وفاقی فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق کٹوتی خالص رضاکارانہ طور پر کی جائے گی اور اس کے لئے ملازمین کی رضامندی ضروری ہوگی ۔