47

امیرمقام آج نیب خیبرپختونخوا طلب

پشاور۔قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزام پرپاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیرمقام کو آج طلب کرلیاہے نیب ترجمان کے مطابق ن لیگ کے رہنماء امیرمقام پرآمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کاالزام ہے۔

اوراس حوالے سے انہیں قبل ازیں12اور19جولائی کو بھی طلب کیاگیاتھاتاہم انہوں نے تحریری درخواست بھجوائی تھی جس میں موقف اختیار کیاتھاکہ انتخابی مہم میں مصروفیت کی بناء وہ نیب آفس پیش نہیں ہوسکتے لہذاانہیں مہلت دی جائے جس پرنیب نے اب ایک بارپھرامیرمقام کو آج جمعرات کے روز طلب کرلیاہے