46

عام انتخابات میں کس پارٹی کے کتنے ووٹ ؟

پشاور۔پچیس جولائی کو ہونے والے الیکشن میں ملک کی دس بڑی سیاسی قوتوں میں سے پانچ کے ووٹوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پانچ جماعتوں کے ووٹو ں میں کمی ہوئی ہے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ،پی پی پی ،ایم ایم اے ،اے این پی اور کیوڈبلیوپی نے ووٹ بینک میں اضافہ کیاہے جبکہ مسلم لیگ ن ،ایم کیو ایم ،پی کے ایم اے پی ،ق لیگ اور بی این پی کے ووٹوں میں کمی ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعدادو شمار کے مطابق پی ٹی آئی نے گذشتہ الیکشن میں ملک بھرسے 76لاکھ 80ہزارووٹ حاصل کیے جبکہ اس بار اس کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد ایک کروڑ 68لاکھ رہی یوں اس کے ووٹوں میں ریکارڈ 91لاکھ بیس ہزار کااضافہ ہو اہے جبکہ مسلم لیگ ن نے گذشتہ الیکشن کے ایک کروڑ 48لاکھ کے مقابلہ میں اس بار ایک کروڑ انتیس لاکھ ووٹ حاصل کیے یوں اس کے ووٹوں میں 19لاکھ کی کمی ہوگئی ہے پی پی پی نے گذشتہ الیکشن 59لاکھ گیارہ ہزار ووٹ لیے اس بار اس کے ووٹوں کی تعداد 69لاکھ تیرہ ہزار رہی یوں ا س کے ووٹوں میں دس لاکھ تک کااضافہ ہواہے۔

اے این پی نے اپنے ووٹوں میں تین لاکھ پچپن ہزار کے اضافہ کے بعد چارلاکھ ترپن ہزار کے مقابلہ میں اس بار آٹھ لاکھ آٹھ ہزار ووٹ حاصل کیے ایم ایم اے کی دونوں بڑی جماعتوں کے مشترکہ ووٹ گذشتہ الیکشن میں چوبیس لاکھ چوبیس ہزار تھی اس بار ایم ایم اے نے ایک لاکھ پینتالیس ہزار اضافہ کے بعد پچیس لاکھ 69ہزارووٹ حاصل کیے ایم کیوایم نے چوبیس لاکھ 56ہزار کے مقابلہ میں سات لاکھ اکتیس ہزار ووٹ لیے مسلم لیگ ق کے ووٹ چودہ لاکھ نوہزار سے کم ہوکر پانچ لاکھ سترہ ہزار ،پختونخواملی عوامی پارٹی کے ووٹ دولاکھ چودہ ہزار سے کم ہوکر ایک لاکھ چونتیس ہزار رہ گئے جبکہ قومی وطن پارٹی کے ووٹ چھیالیس ہزار سے بڑ ھ کر اس بار ستاون ہزار ہوگئے ہیں