42

ایم کیو ایم کا وفاق میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

پارٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو کسی کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ حکومتی بینچوں پر بیٹھے گی۔

ادھر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ن لیگ کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی قومی اسمبلی میں 6 نشستیں ہیں تاہم تحریک انصاف کے لیے وفاق میں حکومت سازی کے لیے اپنے نمبرز مکمل کرنے کے لیے ان کی کافی اہمیت ہے۔

پیر کی رات تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین کراچی آئے اور ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کی اور وفاق میں شامل تحریک انصاف کا ساتھ دینے کی دعوت دی۔