46

زر داری اور فریال تالپور جے آئی ٹی میں طلب

اسلام آباد ۔ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے بے نامی اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں ۔

اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں نجی بینک کے سابق صدر حسین لوائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے الیکشن سے قبل سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو تحقیقاتی افسر کے سامنے پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کیا تھا تاہم دونوں شخصیات کی قانونی ٹیم پیش ہوئی تھی جب سپریم کورٹ نے اسی کیس میں ایف آئی اے کو ہدایت کی تھی کہ دونوں شخصیات کو الیکشن تک نہ بلایا جائے۔

ایف آئی اے نے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اس بار کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے۔ایف آئی اے کے نوٹس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو 4 اگست کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد طلب کیا گیا اور دونوں شخصیات کو جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کرانے کا کہا گیا ہے۔