40

عمرہ ادائیگیاں کب ہونگی شروع ٗ سعودیہ کا اہم اعلان

فیصل آباد۔سعودی حکومت نے عمرہ سیزن 14ذوالحج بمطابق 25اگست سے شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اس سال عمرہ سیزن کا آغاز 25اگست سے ہوگااور عمرہ زائرین کی 11ستمبر سے سعودی عرب آمد شروع ہو جائے گی۔ حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے سابق چیئرمین حافظ شفیق کاشف نے سعودی حکومت کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

جس سے بڑی تعداد میں عمرہ زائرین کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا موقعہ ملے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی نجی کمپنیوں نے نئے عمرہ سیزن کے لیئے کام شروع کردیا ہے جس کے لیئے 10ذوالحج تک عمرہ کے معاہدے مکمل کر لیئے جائیں گے۔ حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ گذشتہ سال کی طرح عمرہ زائرین کی سب سے بڑی تعداد پاکستان سے ہوگی۔

جس کے لیئے پاکستان کا نجی شعبہ سعودی عرب کے اداروں سے مل کر بہترین انتظامات کرے گا اور عوام کے لیئے سستے ترین پیکج متعارف کروائے گا۔ یاد رہے کہ سعودی حکومت نے نان آئل ریونیو اکانومی کے تحت حج و عمرہ کو ٹورزم کے ذریعے سارا سال جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت سال کے دو ماہ حج اور 10ماہ عمرہ سیزن ہوگا۔