85

بی آرٹی کرپشن‘ 9 اعلیٰ افسران نیب طلب

پشاور۔بس ریپڈ ٹرانسپورٹ منصوبے میں تاخیراورزائدلاگت کے الزامات میں نیب نے متعلقہ محکموں کے گریڈ 17سے 21کے 9افسران کوطلب کرلیا۔نیب حکام کے مطابق بس ریپڈ ٹرانسپورٹ منصوبے میں تاخیراورزائدلاگت کے الزامات میں طلب کئے گئے ۔

متعلقہ افسران کے بی آرٹی سے متعلق بیانات قلمبندکیے جائیں گے جبکہ اس منصوبے میں شامل کنسٹرکشن کمپنیوں کوبھی طلب کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے اور نیب بی آرٹی منصوبے سے متعلق رپورٹ 5ستمبرتک پیش کرے گا۔