71

عمران خان کی سکیورٹی کے لیے انتظامات مکمل

اسلام آباد۔ ضلعی انتظامیہ نے بنی گالہ میں متوقع وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی اقدامات کو حتمی شکل دے دی کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بنی گالہ میں متوقع وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی کے لیے اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔

سیاسی گہما گہمی میں کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں ایک ایمبولینس اور ایک فائر بریگیڈ کی گاڑی بنی گالہ پہنچا دی گئی ہے۔اس کے علاوہ سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے بنی گالہ ہاؤس کے اطراف سرچ لائٹس بھی لگادی گئی ہیں۔

سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن حکام کو بھی انتظامات سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں وزارت عظمی کا حلف اٹھائیں گے۔