64

عام انتخابات کے نتائج میں تاخیر کا نوٹس لے لیا گیا

کراچی۔چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کے نتائج میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن قوانین کے مطابق رات 2 بجے تک نتائج تیار کرنا تھے تاخیر کیوں ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے عام انتخابات کے نتائج میں تاخیر کا نوٹس لے لیا اور صوبائی اسمبلی کمشنرز سمیت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن قوانین کے مطابق رات 2 بجے تک نتائج تیار کرنا تھے تاخیر کیوں ہوئی۔ واضح رہے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کا رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس)ناکام ہونے کے باعث نتائج میں تاخیر ہوئی اور پہلا سرکاری نتیجہ صبح 4 بجے جاری دیا گیا۔

جب کہ نتائج کی آمد اگلے روز تک جاری رہی۔ جس پر اپوزیشن جماعتوں نے عام انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر ممبران سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔