78

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک حادثہ ٗ 3 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ نعشوں کو کو پہاڑ پور اسپتال جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان  میں چشمہ روڈ المعز شوگر ملز کے قریب بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت محمد صابر اور خلق دارسے ہوئی جبکہ زخمیوں میں محمد شہباز اور کامران شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی فوری شناخت نہ ہوسکی۔ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو ڈیرہ منتقل کیا اور نعشوں کو پہاڑ پور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے ابتدائی طور پر نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔