87

خیبر پختونخوا کے 7اضلاع میں پی ٹی آئی کا کلین سویپ

پشاور۔خیبرپختونخواکے سات اضلاع میں پاکستان تحریک انصاف اور دو اضلاع میں متحدہ مجلس عمل نے دواضلاع میں کلین سویپ کیاان اضلاع میں قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام نشستیں مذکورہ جماعتوں نے حاصل کی ہیں صوبائی اسمبلی میں کوہستان کی تینوں نشستوں پر آزادامیدواروں نے کامیابی حاصل کی انتخابی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے سوات ،ملاکنڈ ،بٹگرام ،صوابی ،نوشہرہ ،ہنگو اور پشاور میں قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے دیگر تمام جماعتوں کو نکال باہر کردیاہے ۔

جبکہ ضلع چترال اور ٹانک میں ایم ایم اے نے قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام نشستیں اپنے نام کی ہیں پی ٹی آئی نے پشاورسے قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی کی تیرہ ،سوات سے قومی کی تین ،صوبائی کی نو ،ملاکنڈسے قومی اسمبلی کی ایک ،صوبائی کی دو ،بٹگرام سے قومی اسمبلی کی ایک ،صوبائی اسمبلی کی دو ،صوابی سے سے دو قومی۔

پانچ صوبائی ،نوشہرہ سے قومی اسمبلی کیدو ،صوبائی کی پانچ جبکہ ہنگو سے ایک قومی اور دوصوبائی نشستیں جیتنے میں کامیا ب رہی متحدہ مجلس عمل نے چترال اور ٹانک سے قومی و صوبائی اسمبلی کی اکلوتی نشستیں حاصل کیں ،باقی تما م اضلاع میں کوئی بھی سیاسی جماعت سوفیصد نتائج دینے میں میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے ۔