77

کے پی حکومت کا ٹریژری بلز میں سر مایہ کاری کا فیصلہ

پشاور ۔صو بائی حکو مت نے ہائیڈل ڈیو یلپمنٹ فنڈ کی رقم گیارہ ارب 33 کروڑ 71 لاکھ74 ہزار روپے سے تین ماہ کے ٹریژری بلز کی مد میں سر مایہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس فنڈ کی نئی قانون سازی کے لئے مسودہ ترتیب دے دیا گیا ہے ٗ بتا یا گیا ہے کہ فنڈ کے دس ارب 67 کروڑ 25 لاکھ62 ہزار روپے کی ایک سال کے لئے سر مایہ کاری کی گئی تھی ۔

یہ سرمایہ کاری بنک آف خیبر میں6.50 فیصد شرح کی بنیاد کی گئی جس پر 66 کروڑ 40 لاکھ12 ہزار روپے کا منافع ہوا ہے اس منافع کے ساتھ یہ رقم بڑھ کرگیارہ ارب 33 کروڑ 71 لاکھ74 ہزار روپے ہو گئی ہے ٗبتا یا گیا ہے کہ بور ڈ کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ اور سال 2018-19 ء کے بجٹ کا تخمینہ بورڈ کے آئند ہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔