71

کور کمانڈر پشاور کا قبائلی اضلاع باجوڑ اور مہمند کا دورہ

پشاور۔کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے نے گذشتہ روز قبائلی اضلاع باجوڑ اور مہمند کادورہ کیا اس موقع پر ان کو امن وامان کی مجموعی صورتحال ،آپریشنل تیاریوں ،بارڈر سکیورٹی کومضبوط بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دورہ کے موقع پر اپنے خطاب میں کورکمانڈرنے جوانوں کے ہائی مورال اورہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ان کے شاندار کردار کی تعریف کی انہوں فعال بارڈر سکیورٹی منجمنٹ کے حوالہ سے کاوشوں کی بھی تعریف کی اورکہاکہ اس کی بدولت سرحدپار دہشتگردی قابو کرنے میں کافی مدد ملی ہے دورہ کے موقع پر آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل محمدوسیم اشرف بھی ان کے ہمراہ تھے