77

خیبر پختونخوا اسمبلی ٗجے یو آئی اور اے این پی مدمقابل

پشاور۔خیبرپختونخوامیں قائدحزب اختلاف کاعہدہ حاصل کرنے کے لیے جے یو آئی اوراے این پی مدمقابل آگئیں خیبرپختونخواکی تین اپوزیشن جماعتوں نے صوبائی اسمبلی میں اپنااپوزیشن لیڈر لانے کے لیے رابطے شروع کردیئے ہیں اپوزیشن لیڈر کے لیے اے این پی کے سردار حسین بابک کو حمایت کی یقین دہانی کراد ی گئی جبکہ جے یو آئی ف نے بھی عہدے کے حصول کے لیے بھاگ دوڑشروع کردی ہے۔

جس کے اکر م خان درانی اس عہد ے لیے دوبارہ نامزد ہوسکتے ہیں ذرائع کے مطابق گذشتہ دور حکومت کے آخری دنوں میں نگران حکومت کے معاملہ پر جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کو نظراندازکردیاتھا جس کے بعد اب مسلم لیگ ن ، اے این پی اور پی پی پی نے مل کر اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے رابطے شروع کردیئے ہیں۔

چونکہ اے این پی تینوں جماعتوں میں بڑی پارلیمانی قوت ہے اس لیے اے این پی کے سردارحسین بابک کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جنہوں نے اس بار اپنی فتح کی ہیٹ ٹرک بھی کی ہے دوسری طرف اکر م درانی کی طرف سے صوبائی اسمبلی کی نشست جیتے جانے اور بنوں سے ممکنہ طورپر قومی اسمبلی کی نشست پرمولانا فضل الرحمان کو انتخاب لڑانے کے تناظر میں صوبہ میں اپوزیشن لیڈر کاعہدہ انہی کو مل سکتاہے جس کے لیے جے یو آئی بھی جلد رابطے شروع کرنے والی ہے ۔