76

این اے 129ووٹوں کی دوبارہ گنتی روک دی گئی

لاہور۔ ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ 129 لاہور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ گنتی کا حکم رزلٹ مکمل نہ ہونے کی صورت میں تھا، اب رزلٹ مکمل کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔

ہم نے عبدالعلیم خان کی درخواست پر دوبارہ گنتی کے لیے 40 بیگز کھولے، لیکن ہر بیگ کو کھولنے پر خاطر خواہ اضافہ نظر نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ 129 لاہور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی رو ک دی ہے ریٹرننگ افسر کے مطابق دوبارہ گنتی کا حکم رزلٹ مکمل نہ ہونے کی صورت میں تھا، اس لیے رزلٹ مکمل کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔

ریٹرننگ افسر نے کہا کہ ہم نے عبدالعلیم خان کی درخواست پر دوبارہ گنتی کے لیے 40 بیگز کھولے، لیکن ہر بیگ کو کھولنے پر خاطر خواہ اضافہ نظر نہیں آیا۔ ایاز صادق اور عبدالعلیم خان کے درمیان ووٹوں کا فرق تقریبا 10000 تک جانے کا امکان تھا جس کی وجہ سے گنتی رکوا دی گئی۔حلقے سے ن لیگ کے ایاز صادق 103021 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے جبکہ تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان نے 94879 ووٹ حاصل کئے۔