147

پنجاب اسمبلی کے مزید 2ارکان پی ٹی آئی کے ہمسفر

لاہور۔نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم اور فیصل حیات جبوانہ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔ مزید 2نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔

جھنگ کے حلقہ پی پی 126سے بحیثیت آزاد امیدوار کامیاب ہونے والے مولانا معاویہ اعظم اور پی پی 125سے کامیاب ہونے والے فیصل حیات جبوانہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔