81

پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں،پرویزخٹک

نوشہرہ ۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلی پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں کوئی اختلاف یا گروپ بندی نہیں ہے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے خیبرپختونخوا کے نومنتخب اراکان اسمبلی اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں پچاس سے زائد ایم پی ایزنے شرکت کی۔ یہ کوئی پریشر گروپ نہیں ہے بلکہ ہم نے پی ٹی ائی کے چیئرمین اور نامز د وزیر اعظم عمران خان کو اعتمادمیں لیکر ارکان اسمبلی کے کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت تمام نامزدگیاں پارٹی کے چیرمین عمران خان خود کریں گے۔ میں نے پارٹی کے چیئرمین اور نامزد وزیر اعظم عمران خان اور دیگر قائدین سے صوبے میں رہنے کی استدعا کی ہے۔

باقی پارٹی کے چیرمین عمران خان کی مرضی ہے اس معاملے پر مشاورت جاری ہے۔ چوبیس گھنٹے میں اعلان متوقع ہے۔ میڈیا بے پرکیاں اڑا رہا ہے نہ تو کسی کا نام فائنل ہوا ہے جو کوئی بھی اپنے لیے میڈیا کوغلط استعال کررہا ے اس کواس کاخمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ا ن خیالات کااظہارپرویز خان خٹک نے اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر اورشاہ فرمان بھی موجو د تھے۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ مجھے پارٹی کے چیرمین عمران خان نے اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں اور میں گزشتہ تین روز سے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے بنی گالا جارہاہوں اورپارٹی کے چیرمین عمران کے ہمراہ آزاد ممبران کی پارٹی میں شمولیت اور حکومت سازی کے معاملات میں پارٹی چیرمین کے ساتھ ہاتھ بیٹھا رہاہوں ۔

پارٹی کے چیرمین عمران خان نے خود ان کو یہ کام سونپا ہے۔ بعض لو گ میرے حوالے سے غلط خبریں گھاڑ رہے ہیں۔ اورمیر امیڈیا ٹرائل کررہے ہیں۔میں مثبت تنقید کا خیر م قدم کرتا ہوں مگر جھوٹی خبروں پر ہرکسی کو دکھ ہوتا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے ابھی تک کوئی نام فائنل نہیں ہوا ہے جو کچھ ہوگا میرے مشاورت سے ہوگا۔ ہم نے نہ تو کوئی پارٹی میں پریشر گروپ بنایا اور نہ پارٹی میں کوئی اختلاف ہے۔ یہ اجلاس سپیکر خیبرپختونخوا اسد قیصر نے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں استقبالیہ دینے کے لیے بلایا اجلاس میں نہ تو وزیر اعلی کے انتخاب کے لیے کوئی کمیٹی تشکیل دی ہے یہ فیصلہ پاٹی کے چیرمین عمران خان کریں گے اور سب فیصلے صوبے اور ملک کے مفاد میں کریں گے۔ میں تمام نو منتخب ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان پر اورپاٹی چیرمین پر بھر پور اعتماد کا کاظہار کیا۔ انھوں نے سب کو مبارک باد دی۔پرویز خان خٹک نے کہا کہ بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین اور نامزد وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

ملک کی موجودہ صورت حال مرکز ، پنجاب، خیبرپختونخوااور بلوچستان میں حکومتوں کی تشکیل کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی۔ اس سے قبل سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کے ساتھ بھی عمران خان کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی۔ اور ان کے ساتھ بھی اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ پرویز خٹک نے نامزد وزیر اعظم عمران خان کو وفاق میں جانے کی بجائے صوبے میں رہنے پر ترجیح دینے اور ان کو فاٹاکے خیبرپختون خوا میں انضمام کے بعد کی صورت حال اور پارٹی کو صوبے اور فاٹا میں مضبوط سیاسی قوت بنانے کے حوالے سے بھی اگاہ کیا۔ پرویز خان خٹک نے عمران خان کیساتھ ہونے والی ملاقات کو انتہائی خوشگوار قرار دیا اورکہا کہ میں نے پی ٹی ائی کے چیرمین عمران خان کو صوبے کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے اگاہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات سے قبل انھوں نے نہ صرف صوبے میں حکومت کی بلکہ پارٹی کو مضبوط قو ت بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ کئی سیاسی جماعتوں سے الیکٹبلز کوتحریک انصاف میں شامل کیا۔ اور یہی وجہ ہے کہ خیبرپختونخوا میں تمام دینی اورسیاسی جماعتوں کا صفایا ہوگیا۔ اور پی ٹی ائی کو خیبرپختونخوا میں دو تہائی اکثریت ملی۔ اسی طرح فاٹا کے انضمام کے بعد انھوں نے قبائل کی سیاست پر بھی توجہ دی اوریہی وجہ ہے کہ قبائل میں بھی پی ٹی ائی کو اضح اکثریت ملی اور اسی فیصد نششین پی ٹی ائی نے حاصل کی۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے چیرمین اورنامزد وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پی ٹی ائی نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔اور خیبرپختونخوا کی حکومت کی بہتر کارکردگی کی بدولت ملک کے چاروں صوبوں کے عوام نے پی ٹی ائی کے چیرمین عمران خان پر بھر پور اعتماد کیا۔ اور انتخابات میں ہمیں بہت بڑی پذیر ائی ملی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے آزاد ارکان کی تحریک انصاف میں شمولیت اور ہم خیال سیاسی جماعتوں کے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد میں شامل ہونے کے حوالے سے عمران خان کواگا ہ کیا۔