75

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کی سمری تیار کر لی

سلام آباد۔الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کی سمری تیار کر لی،صوبائی اسمبلیوں کے حلف کے بعد شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اگست کے آخری یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کی سمری تیار کر لی،سمری چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دی گئی،ذرائع کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلف کے بعد شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اگست کے آخری یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں انتخابات کرائے جا سکتے ہیں،صدر کی آئینی مدت 9 ستمبر 2018 کو پوری ہو گی،صدر ممنون حسین نے 9 ستمبر 2013 کو حلف لیا تھا،صدر کی آئینی مدت پوری ہونے سے تیس دن قبل انتخابات کرانے ہوتے ہیں،صدارتی انتخابات کے حوالے آئینی تقاضوں کی تکمیل ممکن نہیں۔

عام انتخابات میں تاخیر کی وجہ سے صدارتی انتخابات کے لئے وقت کم ہے، ذرائع کے مطابق موجودہ حالات میں قانونی تاقضے پورے کرنے ممکن نہیں،صدر ممنون ملک کے بارہویں صدر تھے۔