186

ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت کیلئے مطالبات

کراچی ۔ایم کیو ایم پاکستان نے مرکزی حکومت میں شمولیت کیلئے مبینہ ٹارگٹڈ آپریشن بند، لاپتہ کارکنوں کی بازیابی سمیت مطالبات پی ٹی آئی قیادت کے سامنے رکھ دئیے۔متحدہ قیادت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں میں کوٹہ سسٹم فی الفورختم کیا جائے، مبینہ طور پر مسمار کئے گئے 172 دفاتر کی ازسرنو تعمیر، حیدرآباد میں جامعہ کے قیام، میئر کے روکے گئے فنڈز جاری کرنے کا بھی سوال اٹھا دیا۔

دیگر مطالبات کے علاوہ ایم کیو ایم نے کراچی کے 12 حلقے دوبارہ کھولنے کا بھی کہا ہے جس پر پی ٹی آئی قیادت نے کہا ہے کہ جوحلقہ چاہیں کھلوائیں، حکومتی سطح پر خط لکھ کر شکایات دورکریں گے۔تحریک انصاف کو مبینہ طور پر متحدہ کارکنان کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن بند کرنے اور لاپتہ کارکنوں کی بازیابی سمیت مطالبات پورے کرنے کا بھی کہا گیا ۔