146

ہنزہ کی 6بہادر لڑکیوں نے بلند چوٹی سر کر لی

ہنزہ۔ پاکستان کی 6 بہادر لڑکیوں نے وادی شمشال میں واقع 5 ہزار 300 میٹر بلند چوٹی شفکین سار کو سر کرلیا۔یہ تمام لڑکیاں شمشال مانٹینرنگ اسکول کی طالبات ہیں، جن میں حفیظا بانو، افسانہ شاہد، شکیلہ، ندیمہ سحر، ثمرین عافیت اور زبیدہ وحید شامل تھیں۔

ان لڑکیوں کو اس مہم جوئی کے دوران کسی مرد کوہ پیما کی مدد حاصل نہیں تھی۔یاد رہے کہ رواں ماہ ہی پاکستان کی 3 بہادر لڑکیوں نے وادی شمشال کی 6 ہزار 80 میٹر بلند منگلیسر پہاڑی کو سر کرکے بھی عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکیاں مشہور کوہ پیماہ لٹل کریم کی پوتیاں تھیں، جن میں 13 سالہ آمنہ، 14 سالہ مریم بشیر اور 15 سالہ صدیقہ بتول شامل تھیں۔