237

تہران میں نظام کی تبدیلی ایرانی عوام کا حق ہے، امریکہ

واشنگٹن ۔امریکا نے ایران میں حکومت کے خلاف جاری عوامی احتجاج کی تحریک کی ایک بار پھر بھرپور حمایت کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ تہران میں نظام کی تبدیلی ایرانی عوام کا حق ہے۔وائیٹ ہاس کی ترجمان سارہ سانڈرز نے کہا کہ امریکا ایران میں جاری عوامی احتجاج کی حمایت کرتا ہے۔ باقی عالمی برادری کو بھی ایرانی عوام کی احتجاجی تحریک کی حمایت کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں امیرکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں سامنے آنے والی پیش رفت کے حوالے سے خارجہ پالیسی تبدیلی کی ہے۔صدر ٹرمپ ایرانی رجیم کی جانب سے دہشت گردی کی مدد بند کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر ایران میں انسانی حقوق کے احترام اور دہشتگردوں کی پشت پناہی روکنے کے مطالبے پر قائم ہیں۔

خیال رہے کہ ایران میں گذشتہ ایک ہفتے سے جاری احتجاج کی تحریک مسلسل زور پکڑتی جا رہی ہے۔ مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والی یہ تحریک اب حکومت کے خاتمے کے مطالبے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ایرانی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو کچلنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کے مکروہ حربوں کا استعمال بھی جاری رکھا ہوا ہے۔