84

انتخابا ت ڈیوٹی ‘ انکار کرنیوالے چھ سو ملازمین کی تنخوا ہ ضبط

پشاور ۔ انتخابات میں ڈیوٹیوں سے انکار کرنے والے 6سو ملازمین کے 1ہفتے کی تنخواہ ضبط کرنے اور انہیں شوکاز نوٹس دینے کی منظوری دیدی گئی ہے تنخواہوں کو ضبط کرنے کے لئے فہرستیں محکمہ خزانہ اور اے جی آفس کو ارسا ل کردی ہیں جبکہ شوکاز نوٹس انہیں اپنے محکموں کے سربراہوں کی جانب سے جاری کئے جائیں گے انتخابات میں ڈیوٹیاں دینے سے انکار کرنے والے 6سو ملازمین کی تفصیلات متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے دی گئی تھی۔

نگران صوبائی حکومت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریوں کو فہرستیں ارسال کرنے کے بعد انہیں دوسرے مرحلے میں شوکاز نوٹس دیا جائے گا جس میں ان سے وضاحت طلب کی جائیگی کہ انہوں نے کیوں انتخابات میں حصہ نہیں لیا جبکہ رواں مہینے کی تنخواہوں میں ان سے کٹوتی عمل میں لائی جائیگی انتخابات میں ڈیوٹیوں سے انکار کرنے والے تمام محکموں کے ملازمین کی تفصیلات متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو بھی ارسال کی جاچکی ہے