44

اے این پی انتخابی نتائج کیخلاف آج احتجاج کررہی ہے

پشاور ۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر جناب اسفندیار ولی خان کی ہدایت کے مطابق اے این پی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے زیر اہتمام مورخہ 30 جولائی 2018 ؁ء بروز پیر بوقت 05:00 بجے سہ پہر بمقام نمک منڈی چوک سے احتجاجی جلوس نکالا جائے گا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا اشرف روڈ پر اختتام پذیر ہو گا۔

جلوس کی قیادت اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور‘ سٹی ڈسٹرکٹ کے ضلعی صدر ملک غلام مصطفی‘ سینئر نائب صدر نیاز محمد مومند‘ جنرل سیکرٹری سرتاج خان‘ نائب صدور ملک طارق اعوان‘ عابد اللہ خان یوسف زئی‘ غلام حسن‘ نواب علی یوسف زئی‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری نور جمال آفریدی ایڈووکیٹ اور دیگر عہدیدار کرینگے۔

احتجاجی جلوس میں پارٹی کے کارکنوں‘ ورکروں‘ عہدیداروں‘ این وائی او کی تنظیمیں‘ ملگری وکیلان‘ ملگری ڈاکٹران‘ ملگری پوہان‘ پختون ایس ایف کے کارکنوں اور دیگر ذیلی تنظیموں کے کارکنوں اور ورکروں سے بھرپور شرکت کی تاکیدکی گئی ہے ۔