52

خواجہ آصف کے حلقے میں نالے سے 5بیلٹ باکسز برآمد

سیالکوٹ۔سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73میں نالے سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 5بیلٹ باکسز برآمد ہوئے ہیں،اِس حلقے سے نون لیگ کے خواجہ آصف کامیاب ہوئے تھے۔

عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے برتری حاصل کی تو پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ تقریباً تمام سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کا الزام عائد کردیا، ایسے میں تحریک انصاف ہی کے امیدوار عثمان ڈار نے بھی دھاندلی کا معاملہ اٹھا دیا ہے۔سیالکوٹ کے نالہ بھیڑ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 5بیلٹ باکسز برآمد ہوئے تو عثمان ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیلٹ باکس کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘‘وہی ہوا جس کا خدشہ تھا! ،میرے حلقے میں ووٹوں کے 5 بیلٹ باکس غائب کئے گئے تھے جو نالے سے برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے میرا مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی جلد از جلد تفتیش کی جائے۔