43

پی ٹی آئی کا ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کا آغاز

اسلام آباد۔ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کا آغاز ، تحریک انصاف نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے چینی زبان میں پہلا ٹویٹ جاری کردیا جس کا چینی سفارتخانے نے خیر مقدم کیا ہے۔

افغانستان کیلئے بھی مقامی زبان پشتو میں پیغام جاری کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا آغاز کرتے ہوئے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے چینی زبان میں پہلا پیغام جاری کردیا ہے جس میں سی پیک منصوبے کی کامیابی کیلئے مل جل کر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔ جبکہ اپنی ٹیموں کو چین بھیج کر غربت کے خاتمے کیلئے چین کے تجربے سے بھی استفادہ حاصل کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ 

افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات کیلئے پشتو زبان میں پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔