39

حلف بردار ی ٗ عمران خان کیلئے کپتان چپل کا جوڑا تیار

لاہور۔ تحریک انصاف کے چیئرمین ، ممکنہ وزیر اعظم عمران خان کو حلف برداری سے قبل مختلف رنگوں کے ’’ کپتان چپل ‘‘ کے پانچ جوڑوں کا تحفہ دیا جائے گا ۔ عمران خان کیلئے پشاوری چپل تیار کرنے والے چاچانور الدین نے کہا کہ عمران خان کیلئے خصوصی طور پر مختلف رنگوں کے پانچ پشاوری چپل تیاری کئے جارہے ہیں جو انہیں حلف برداری سے قبل تحفے کے طور پر دئیے جائیں گے ۔ چاچانور الدین نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ عمران خا ن قوم سے کئے گئے اپنے تمام وعدوں کو پورا کریں گے۔