48

تحریک انصاف اپنے وعدے پورے کریگی ٗ اسد قیصر

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی وصوبائی اسمبلی کے نومنتخب رکن اسدقیصرنے کہاہے کہ ملک بھر کے عوام کاپی ٹی آئی پر اظہا راعتمادعمران خان کے کرپشن کے خلاف جہاد کی بہت بڑی کامیابی ہے اب وزیر اعظم عمران خان نئے پاکستان کی تشکیل کے لیے عملی کوششیں کریں گے مرکز اورصوبہ میں حکومتیں قائم کرکے تمام وعدے پورے کریں گے گذشتہ روز مختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ یہ عمران خان کی بائیس سالہ محنت کانتیجہ ہے کہ پوری قوم آج ہم آواز ہوکر ان کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے اب اس ملک میں کرپٹ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں اوپر سے احتساب کاعمل شروع کرکے سب کو قانون کے سامنے جواب دہ بنایاجائے گا عوام کاٹیکس عوام پر ہی خرچ ہوگا کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی میرٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ صوبہ میں حکومت بناکر تمام جاری منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں گے تبدیلی کے سفر کی رفتار مزید تیز کی جائے گی کسی کو بھی قوم کے وسائل ضائع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہاکہ پاکستان اور خاص طورپر خیبرپختونخواکے عوام نے نئی تاریخ رقم کردی ہے جس کے بعداب پی ٹی آئی ان کو کسی صورت مایوس نہیں کرے گی