45

ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہان بحال

اسلام آباد ۔الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو بحال کر دیا،اس سلسلے میں جلد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو بحال کردیا،الیکشن کمیشن جلد بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا،

ذرائع کے مطابق بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز بھی بحال ہوگئے ہیں،واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیوجہ سے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو معطل کیا تھا۔