51

الیکشن کمیشن 8اگست تک انتخابی نتائج کے اعلان کا پابند

اسلام آباد ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان 8اگست تک باضابطہ انتخابی نتائج کا اعلان جبکہ نو منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کا 15اگست تک حلف اٹھانا آئینی تقاضا ہے صدر پاکستان اگست کے دوسرے ہفتے میں نو منتخب ارکان کے حلف سپیکر ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر سکتے ہیں آئین کے مطابق انتخابات کے 14روز میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سرکاری نتائج کا اعلان کرنے اور گزٹ نوٹیفیکیشن میں شائع کرنے کا پابند ہے۔

یعنی 8اگست تک ہر صورت نتائج کا اعلان ہونا ضروری ہے رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے امیدواروں کی کامیابی کا سرکاری اعلامیہ جاری ہو جائے گا اسی طرح ارکان کا انتخابات کے بعد 21روز میں حلف اٹھانا ضروری ہے یعنی 15اگست تک قومی وصوبائی اسمبلیوں کے اجلاس طلب کرنا ضروری ہے۔

ارکان کے حلف وزیر اعظم سپیکر کے انتخاب کے لیے اگست کے دوسرے ہفتے میں صدر پاکستان کی طرف سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیے جانے کا قوی امکان ہے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور نو منتخب ارکان کے لیے رہنما اصولوں پر مبنی کتابچے تیار کر لیے گئے ہیں نو منتخب ارکان کی رہنمائی کے لیے افسران کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئیں ہیں ۔