49

پی ٹی آئی رہنماؤں میں رسہ کسی شروع

اسلام آباد۔وفاق اور دو صوبوں میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف میں وزرائے اعلی اور وزارتوں کے امیدوار سامنے آگئے ہیں۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے پاس وفاق کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کے لئے مطلوبہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے ۔ 

جس کے بعد اب پارٹی میں وزرائے اعلی اور اہم وزارتوں کے امیدوار بھی سامنے آگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی،علیم خان اور فواد چوہدری وزیر اعلی پنجاب کے امیدوار ہیں جب کہ گزشتہ دور حکومت میں خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر عاطف خان اب وزارت اعلی کے امیدوار ہیں۔سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی نظریں وفاقی وزارت داخلہ پر ہے، ڈاکٹر شیریں مزاری وزارت خارجہ اور نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کی خواہشمند ہیں۔ جب کہ اسد عمر کو عمران خان پہلے ہی وزیر خزانہ نامزد کر چکے ہیں۔