41

شیخ رشید احمد نے راولپنڈی سے میدان مار لیا

راولپنڈی ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 راولپنڈی سے میدان مار لیا۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کامیاب قرار پائے ہیں۔

انہوں نے عام انتخابات 2018 میں ایک لاکھ 17 ہزار 719 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ حلقے میں دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے دانیال چوہدری رہے جنہوں نے 91 ہزار 312 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

خیال رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد راولپنڈی کے حلقہ این اے 60 سے بھی الیکشن لڑ رہے تھے تاہم ان کے مد مقابل لیگی امیدوار حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں سزا ہونے کے بعد اس حلقے میں الیکشن ملتوی کردیا گیا تھا۔