53

الیکشن ڈیوٹی کے دوران پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 5 جوان شہید

راولپنڈی: الیکشن ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران حادثے کے نتیجے میں پاک فوج کے 5 اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 12 میں انتخابی سامان کی ترسیل کے بعد واپسی آتے ہوئے گاڑی 250 فٹ گہری کھائی میں گرنے کے باعث 5 نوجوان شہید ہو گئے ہیں۔

Maj Gen Asif Ghafoor@OfficialDGISPR

Five more sons of soil embraced Shahadat (Martyred) while serving the nation during Elections duty. Vehicle after delivering election material at NA-12 RO office fell 250 feet down the cliff on road side. No sacrifice is more sacred than the life sacrificed in line of duty.

2:26 PM - Jul 26, 2018

Twitter Ads info and privacy

 

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ فرض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی اور قربانی نہیں ہو سکتی۔ وطن کے بیٹوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے شفاف اور پُرامن انعقاد کے لیے نگراں حکومت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی معاونت کے لیے ملک بھر انتخابی سامان کی ترسیل اور پولنگ اسٹیشن میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ساڑھے تین لاکھ جوانوں اور افسروں نے خدمات انجام دیں۔