278

شمالی کوریا کا جنوبی کوریا سے مذاکرات کا اعلان

پیانگ یانگ۔شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے مذاکرات کیلئے ٹیلی فون ہاٹ لائن کھولنے کا اعلان کردیا جس میں اگلے ماہ جنوبی کوریا میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں شمالی کوریائی کھلاڑیوں کی شرکت کیلئے دونوں ممالک میں مذاکرات کا امکان ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کم جانگ ان نے جنوبی کوریا سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کیلیے دونوں ممالک کے درمیان ٹیلی فون ہاٹ لائن مذاکرت کیلیے کھول دی جائیگی۔

ٹیلی فون ہاٹ لائن مقامی وقت کیمطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے جبکہ لندن کے جی ایم ٹی کے مطابق 0630پر کھولی جائیگی۔یکم جنوری کونئے سال کے پیغام میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ نے دونوں ممالک کو فوجی تنا کم کرنے پر زور دیا تھا، اس موقع پر انھوں نے سرمائی اولمپکس میں شمالی کوریا کے کھلاڑیوں کی شرکت کا اعلان بھی کیا تھا ۔

شمالی کوریا کی جانب سے ٹی وی پیغام ہاٹ لائن کھولنے کے پیغام نے حکام نے بتایااس کی جانب سرمائی اولمپکس میں اپنی ٹیم بھیجنے کی عملی تجویز پر جنوکی کوریا کے ساتھ مذاکرات کیے جائینگے۔سرمائی المپکس اگلے ماہ سے جنوبی کوریا میں شروع ہونگے۔