44

تحریک انصاف پہلے اور مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر

عام انتخابات 2018 میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف پہلے اور مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر ہے.

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 107 نشستوں پر برتری حاصل ہے ۔ مسلم لیگ (ن) 60 سیٹوں کے ساتھ دوسرے، پیپلز پارٹی 37 نشستوں کے ساتھ تیسرے اور متحدہ مجلس عمل 8 سیٹوں پر برتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ آزاد امیدواروں کو 20 نشستیں حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ 100 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے نتائج نہیں ہیں اس لیے ان میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔