48

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

راولپنڈی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے خلاف کام کرنے والی دشمن قوتوں کا نشانہ ہیں، ہم نے ان دشمن قوتوں کو ناکام بنانے کیلئے طویل سفر طے کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آ)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے راولپنڈی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کیخلاف کام کرنے والی دشمن قوتوں کا نشانہ ہیں۔

لیکن ہم دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لیے متحد اور مضبوط کھڑیہیں، آج ہم دشمن قوتوں کو ووٹ کے ذریعے شکست دیں گے۔پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ گھروں سے باہر نکلیں اور بلا خوف ووٹ ڈالیں۔