114

پاکستان نے اسرائیل کی فلسطینیوں کوحقوق سے محروم کرنے کی کوششوں کومستردکردیا

نیویارک۔پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کوحقوق سے محروم کرنے کی کوششوں کومستردکر تے ہوئے کہا کہ اس دور میں ایسے متعصبانہ قوانین کیلئے کوئی گنجائش موجودنہیں،متعصبانہ اسرائیلی قانون سے مقامی عرب آبادی کو دوسرے درجے کاشہری بنادیاگیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطی کی صورتحال پرایک مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے ملک کو صیہونی ریاست قراردیئے جانے کا حالیہ قانون فلسطینیوں کیخلاف اسکی متعصبانہ پالیسی کاکھلم کھلااظہارہے۔

آج کے اس دور میں ایسے متعصبانہ قوانین کیلئے کوئی گنجائش موجودنہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ متعصبانہ اسرائیلی قانون کے ذریعے علاقے کی مقامی عرب آبادی کو دوسرے درجے کاشہری بنادیاگیاہے۔ملیحہ لودھی نے کہاکہ ہم فلسطینیوں کو انکے جائزقانونی حقوق سے محروم کرنے کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔