93

آج بہت بڑا دن ہے،الیکشن کا وعدہ پورا کر دیا، چیف جسٹس

لاہور۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاہور کے حلقہ این اے 130 ماڈل ٹاؤن میں ووٹ کاسٹ کردیا۔الیکشن 2018کے انتخابی عمل کیلئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاہور میں این اے 130میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔

سیکورٹی عملے نے چیف جسٹس کو وئی آئی پی راستے سے لے جانے کی کوشش کی مگر جسٹس ثاقب نثار نے ان کی سرزنش کرتے ہوئے ان کو تنقید کی کہ وہ عام شہریوں کے راستے سے لے کر جائیں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد جسٹس ثاقب نثار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج بہت بڑا دن ہے اور ہم نے الیکشن کرانے کا وعدہ پورا کردیا ہے۔