63

مانسہرہ،جیپ کھائی میں گرگئی،4افراد جاں بحق

مانسہرہ۔ وادی سرن کے علاقہ بانڈہ جرگلی میں جیپ کھائی میں گر نے کے نتیجہ میں 4افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں پی کے34 سے آزاد امیدوار سرداروقار الملک بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق جیپ کھائی میں گرنے کا واقعہ وادی سرن کے علاقہ بانڈہ جرگلی میں پیش آیا اور واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کام جاری کردیا، حادثے میں جیپ میں سوار4افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے جن میں پی کے34 سے آزاد امیدوار سرداروقار الملک بھی شامل ہیں، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔