45

فاٹا انضمام پر عملدر آمد کیلئے نیا محکمہ قائم کر نیکا فیصلہ

پشاور۔خیبر پختونخوا حکو مت نے فاٹا انضمام پر عملدر آمد کے لئے ایک نیا محکمہ قائم کر نے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں رولز آف بزنس میں ترمیم کی سفارش کی گئی ہے ٗیہ محکمہ نئے ضم شدہ سات قبائلی اضلاع اور تر قیاتی منصوبو ں کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر ے گا محکمے کے اخراجات کے لئے صو بائی حکومت اپنا حصہ ڈالے گی جبکہ وفاقی حکو مت ان علاقو ں کے تر قیاتی منصو بو ں کے فنڈز فراہم کر ے گی۔

اس محکمے کی خدمات کی ترجیحات کا تعین متعلقہ صو بائی وزیر کرے گا جس میں مالیاتی ٗ تنظیمی ٗترقیاتی ڈھانچہ اور اس کے ساتھ افرادی قوت و ماہرین کی خدمات شامل ہیں ٗیہ محکمہ پانچ سال کے لئے قائم کیا جا رہا ہے تا ہم آنے والی منتخب حکو مت کی صوابدید پر ہو گاکہ وہ محکمے کو قائم رکھنے کے لئے رولزآف بزنس میں تر میم بر قرا ر رکھتی ہے یاکوئی اور تبدیلی کر ے ۔