43

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے تباہی

پشاور۔خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔چارسدہ میں مکان کی دیوار اور چھت گر گئی۔خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی ،پشاور میں بی آر ٹی پر جاری کام کے باعث کھودے گئے گڑھوں میں پانی جمع ہوگیا اور سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں ۔

مختلف مقامات پر گاڑیاں گڑھوں میں گر گئیں،چارسدہ اور نوشہرہ کے بعض علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ،جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،حیات آباد برساتی نالے میں پانی سے متعدد بھڑیں پھنس گئیں ،ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کشتی کی مدد سے بھیڑوں کو ریسکیو کیا ۔