45

فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

لاڑکانہ۔ سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ نے پی پی رہنما فریال تالپور کی منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 10 لاڑکانہ ون سے پی پی امیدوار فریال تالپور نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ارشاد احمد شاہ اور جسٹس رشید سومرو پر مشتمل بینچ نے درخواست پر سماعت کی جس دوران فریال تالپور نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے سیاسی مقدمات درج کیے ا ور اس کا مقصد انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا ہے۔عدالت نے پیپلزپارٹی کی رہنما کے مقف کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی 6 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔