44

الیکشن میں بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کا اعلان

لاہور۔انتخابات کیلئے وزارت توانائی بھی سرگرم ہو گئی، پولنگ کے عمل میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔وزرارت توانائی کے مطابق 25 جولائی کو پولنگ کے عمل میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اسلام آباد اور لاہور میں 2 کنٹرول سنٹر کام کریں گے۔

کنٹرول سنٹرز ایڈیشنل سیکرٹریز توانائی کی سربراہی میں ہوں گے۔وزارت توانائی کے مطابق بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، پولنگ کے روز انڈسٹری کو بجلی فراہمی بند رہے گی، سسٹم اوور لوڈ ہونے سے بچانے کے لئے صنعت کو بند رکھا جائے گا۔