49

تخت بھائی میں ڈینگی وائرس کا پہلا کیس

پشاور۔مردان کے علاقے تخت بھائی میں ڈینگی وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ،متاثرہ شخص کو ایچ ایم سی حیات آباد منتقل کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مردان میں تخت بھائی کے علاقے پیرانو ڈاگہ کے رہائشی پینتالیس سالہ حفیظ الوہاب میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ،جس کے بعد متاثرہ مریض کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔