46

میڈیکل بورڈ کا نواز شریف کو جیل میں ہی رکھنے کا مشورہ

راولپنڈی۔میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو فی الحال کہیں اور منتقل نہ کرنے کا مشورہ دیدیا،مختلف ٹیسٹ رپورٹس آنے پر مزیدعلاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پیر کو میڈیکل ٹیم نواز شریف کا طبی معائنہ کر کے اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو فی الحال کہیں اور منتقل نہ کرنے کا مشورہ دیا، نواز شریف کو جیل میں ہی طبی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا، مختلف ٹیسٹ کی رپورٹس آنے پر مزید علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔