55

شہدا کا خون رائیگا ں نہیں جائے گا ‘آرمی چیف

راولپنڈی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ ثابت قدم رہیں گے اور ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم ثابت قدم رہیں گے اور ہمارے شہد ا ء کا خون رائیگا ں نہیں جائے گا ۔ اکرام اللہ گنڈا پور کو امن دشمن اور جمہوریت کی دشمن قوتوں نے نشانہ بنایا ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اکرام اللہ گنڈاپور کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک اور محب وطن سیاسی رہنماء سے محروم ہوگئے ہیں ۔ اکرام اللہ گنڈاپورکو امن اور جمہوریت دشمن عناصر نے نشانہ بنایا ہم امن کے قیام کیلئے پر عزم ہیں اور شہداء کا خوان رائیگاں نہیں جائے گا۔