44

ملک میں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے ‘ امیر مقام

پشاور۔پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ جتنا بھی زورلگایاجائے سبزسمندرکاراستہ روکناکسی کے بس کی بات نہیں،انشاء اللہ 25جولائی کوشیرہی خیبرپختونخوا اوروفاق سمیت دیگرصوبوں میں دھاڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام کی احساس محرومیوں حقیقی معنوں میں ازالہ کرکے دم لیں گے۔

فلک بوس پہاڑوں کے سروں تک سوئی گیس،بجلی،پینے کاصاف پانی سمیت دیگرسہولیات پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے چارباغ اوربنجوٹ میں بڑے بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ اس مرتبہ سوات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہونے والی ہے اورکوئی بھی سیاسی جماعت سوات کے عوام جھوٹے وعدوں اورشعبدہ بازیوں سے دھوکہ نہیں دے سکتی ۔

سوات کے عوام نے مینڈیٹ دینے والوں کی بھی کارکردگی دیکھی اورمینڈیٹ حاصل نہ کرنیوالے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی کارکردگی بھی دیکھ لی جس کے بعدسوات کے عوام نے شیرپرمہرلگانے کامصمم ارادہ کرلیاہے۔