36

رنگ روڈ پر ٹریفک حادثہ ٗ 2افراد جا ں بحق

پشاور۔ جمیل چوک میں رنگ روڈ پر تیز ڈمپر اور چنگ چی میں تصادم کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے گزشتہ روز رنگ روڈ پر جمیل چوک میں تیز رفتار ڈمپر اور چنگ چی کے مابین تصادم کے نتیجہ میں چنگ چی میں سوار 8 سالہ مزمل کان ولد نواز خان اور 18 سالہ ماجد ولد وزیر خان شدید زخمی ہوئے۔

جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعد ازاں دونوں دم توڑ گئے جبکہ غفلت کا مرتکب ڈرائیور وقوعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔