147

پشاور میں شراب سپلائی کرنیوالا گروہ گرفتار

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور میں بھاری مقدار میں شراب تیار کرکے سپلائی کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ مارکر تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا جبکہ بھاری مقدار میں شراب برآمد کرکے فیکٹری سیل کردی ڈی ایس پی فقیر آباد عبدالسلام خالد کو اطلاع ملی کہ پخہ غلام میں واقع فیکٹری میں بھاری مقدار میں شراب تیار کرکے پشاور اور صوبہ سمیت ملک کے بیشتر شہروں کو سپلائی کی جاتی ہے۔

جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کی نگرانی میں ایس ایچ او پہاڑی پورہ عبداللہ جلال پر مشتمل خصوصی ٹیم نے فوری کاروائی کرکے لاکھوں روپے مالیت کی شراب برآمد کرکے تین رکنی گرو ہ کوگرفتار کرلیا جبکہ فیکٹری سیل کر بھاری مقدار میں شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔